8 مئی 2015 - 11:28

ترکی کی ایک عدالت نے تین پراسیکیوٹرز اور ایک فوجی افسر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے شام کی سرحد کے قریب ہاتا اور اضنہ صوبوں میں جنوری سنہ دو ہزار چودہ میں شام جانے والے بعض ایسے ٹرکوں اور بسوں کی تلاشی لینے کا حکم دیا تھا جن کے بارے میں ان کو شک تھا کہ ان میں ہتھیار اور گولہ بارود ہے- دریں اثںاء نیوز ویب سائٹوں پر ایسی دستاویزات پر شائع ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹرک ترکی کی خفیہ ایجنسی کے تھے اور یہ شام میں مسلح گروہوں کے لئے اسلحہ لے جا رہے تھے- ترکی کی حکومت نے اس سلسلے میں خبروں کی اشاعت پر مکمل طور سے پابندی لگا رکھی ہے-

.......

/169